تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

اوکاڑہ: مخالفین نے 60 سالہ بزرگ کو ٹریکٹر کے آگے پھینک کر مار دیا

اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مخالفین نے 60 سالہ بزرگ کو ٹریکٹر کے آگے پھینک کر مار دیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے راجووال میں مخالفین نے بدترین تشدد کر کے چلتے ٹریکٹر کے آگے پھینک کر ساٹھ سالہ بزرگ کو قتل کر دیا۔

پولیس نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقتول عتیق الرحمان کمبوہ کے بیٹے وجیہ کی مدعیت میں 7 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

مدعی نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ مقتول کے بھائی عبدالعزیز نے 3 ماہ پہلے منظور احمد وغیرہ سے زمین خریدی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ زمین پر ناجائز قبضہ کر رہے تھے۔

مدعی کے مطابق نعیم، عبدالماجد، عابد، اور وقار سمیت درجن سے زائد مخالفین زمین پر قبضہ کر رہے تھے، تو عتیق الرحمان نے انھیں منع کیا، اس پر انھوں نے پہلے تو عتیق الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا، اور پھر انھیں چلتے ٹریکٹر کے آگے پھینک دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم وقار نے عتیق الرحمان پر ٹریکٹر چڑھایا، جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ واقعے کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے احتجاجاً ٹریکٹر کو آگ لگائی اور قصور روڈ کو بلاک کیا، مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Comments