جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اوکاڑہ: زیادتی کے بعد قتل کی جانے والے ننھی حلیمہ کا قاتل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں دو روز قبل کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، دلخراش واقعے کے بعد بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آج پریس کانفرنس میں ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار نے بتایا کہ کم سن بچی حلیمہ بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے علی نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم علی کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تو دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں 5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے، اور ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

گذشتہ ماہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایسا ہی دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا جہاں پانچ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں