لاہور میں ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کراایے بحال کردیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
کرایوں میں 200 سے 500 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کے لیے شروع کی گئی، بسوں کے کرایوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیر و سیاحت کی بہترین سہولیات کم از کم چارجز پر مہیا کرتے رہیں گے۔