منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

نماز جمعہ سے واپسی پر دریائے ستلج میں 60 سالہ بزرگ ڈوب گیا، افسوسناک ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: نماز جمعہ سے واپسی پر دریائے ستلج میں 60 سالہ بزرگ ڈوب گیا، واقعے کی افسوسناک ویڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بزرگ شخص سیلابی پانی کے باعث دریائے ستلج میں ڈوب گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق محمد رفیق نامی عمر رسیدہ شخص گزشتہ روز نماز کی ادائیگی کے لیے چک نہال مہار گیا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بزرگ نے چک نہال مہار سے واپسی پر ریسکیو حکام کو کہا کہ گھر پہنچا دیں، ریسکیو حکام کے انکار پر بزرگ شخص نے ریلے کو عبور کرنے کی کوشش کی، عینی شاہدین کے مطابق گہرے پانی میں جانے کے بعد بزرگ ڈوب گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پانچ بجے کے قریب کنارے پر موجود ریسکیو ٹیم نے بزرگ سے کہا تھا کہ ان کی کشتی میں پٹرول نہیں ہے، کنارے پر موجود افراد نے بزرگ شخص کے پانی میں جانے کی ویڈیو بھی بنائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں