منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

سچا پیار ڈھونڈنے کیلئے بوڑھے کا انوکھا اشتہار

اشتہار

حیرت انگیز

اکیلے پن سے تنگ بوڑھے شخص نے سچا پیار ڈھونڈنے اور شادی کرنے کے لیے بل بورڈ پر اشتہار لگوادیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں رہنے والے 70 سالہ شہری نے اپنے لیے سچی محبت اور شریک سفر ڈھونڈنے کے لیے دلچسپ طریقہ اختیار کیا۔ بوڑھے نے اپنی شادی کا اشتہار سڑک پر موجود بڑے سائز کے بل بورڈ پر لگوادیا جس کے لیے وہ ہفتہ وار 320 پاؤنڈ کی بھاری رقم بھی ادا کرتا ہے۔

بڑے سے بل بورڈ پر اس نے ایک ساتھی کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ اس شخص نے بل بورڈ پر اپنی تصویر بھی آویزاں کروائی ہے۔

- Advertisement -

سویٹ واٹر نامی علاقے میں لگایا گیا یہ اشتہار کافی مشہور ہوچکا ہے اور کئی خواتین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ ال گلبرٹی نامی شخص کو صرف دو ہفتوں میں 400 سے زیادہ کالز اور 50 ای میلز موصول ہوچکی ہیں۔

20 فٹ اونچے بل بورڈ پر ال گلبرٹی کی ایک تصویر دکھائی گئی ہے جس کے متن کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’سویٹ واٹر میں رہنے والا اکیلا شخص خاتون کے ساتھ شادی کا خواہشمند ہے۔‘

پہلے شادی شدہ اور بچوں کے والد اس بوڑھے شخص کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کالیں لوگوں کی طرف سے اس کے پیسے کی وجہ آئی ہیں، لیکن وہ پُرامید ہیں کہ انھیں جلد ہی ’مس رائٹ‘مل جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ کہ وہ برطانیہ بھی چلے جائیں گے اگر انھیں اپنی زندگی کی محبت مل گئی۔ مجھے صرف دو ہفتوں میں 400 سے زیادہ کالز اور شاید 40 یا 50 ای میلز موصول ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں