تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

سندھ پولیس کا پرانا یونٹ ایس آر پی ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے محکمہ پولیس کے سب سے پرانے یونٹ ایس آر پی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اسے آر آر ایف میں ضم کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آر پی یونٹ کے خاتمے کے بعد اس کی عمارتیں، اسلحہ اور دیگر سامان آرآر ایف کے سپرد کردی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ایس آر پی کو ریپڈ رسپانس یونٹ میں ضم کیا جارہا ہے، ایس آر پی کی تمام نفری تمام گاڑیاں اورعمارتیں اب آرآر ایف کے سپرد ہونگی۔

آر آر ایف آئی جی سندھ کی ریزرو فورس ہوتی ہے جس کو مختلف مقامات اور ایمرجنسی کی صورت میں طلب کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آر پی میں تعینات بیشتر نفری سندھ کے دوسرے یونٹس میں تعینات ہے، ایس آرپی کی عمارتیں اسلحہ اورگاڑیاں آرآرایف کو دے کر نیا یونٹ تشکیل دیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) تشکیل دیا جائے گا جس کو مظاہرین سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی۔ آر آر ایف کو صوبہ بھر میں پھیلایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -