جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

معمر خاتون ’باڈی بلڈر‘ بن گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کہتے ہیں جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے انسان کی ہمت بھی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی اس معمر خاتون کی ہمت کو داد دینی چاہئے جو اس ادھیڑ عمر میں بھی باڈی بلڈر بننے کا شوق رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک معمر خاتون کی ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھاری بھرکم وزن اٹھا رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر ’پنجابی انڈسٹری‘ نامی پیج نے شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پوتا اپنی دادی کو فٹنس چیلنج دیتا ہے لیکن اس نے یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کی دادی اسے کر گزریں گی یہاں تک کہ لڑکا بھی حیران رہ گیا جب وہ باآسانی وزن اٹھا لیتی ہیں۔

وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور خاتون کی ویڈیو پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم نوجوانوں کو خاتون سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر میری تو آنکھیں کھلی رہ گئیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں