اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

عمیر بن یوسف نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شاہینز کے دورہ زمبابوے کے غیرسرکاری ٹیسٹ میں پاکستان شاہینز کے عمیر بن یوسف نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری جڑ دی۔

پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کے خلاف پہلے دن کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے، محمد حریرا اور عمیر بن یوسف نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

عمیر بن یوسف کی فرسٹ کلاس کیریئرمیں پہلی ڈبل سنچری ہے۔

عمربن یوسف پاکستان اے یا پاکستان شاہینزکی جانب سےڈبل سنچری بنانےوالےدوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 1997 میں سلیم الہٰی نے پاکستان اے کی جانب سے ووسٹر شائر کےخلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں