تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمان نے سعودی عرب کیلیے پروازیں معطل کر دیں

مسقط: کورونا وائرس کے پیش نظرعمان نے بھی سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔

عمانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سفری پابندیوں کے تحت سلطنت عمان نے سعودی عرب کے لیے تمام فلائٹس معطل کردی ہیں اور مورخہ 12 مارچ سے تاحکم ثانی عمان اور سعودی عرب کے مابین تمام پروازیں معطل رہیں گی۔

عمان ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ عمان ایئرلائن کے ٹکٹ ہولڈرز جدہ میں کمپنی کے رابطہ آفس سے رجوع کریں یا پھر بکنگ آفس کے نمبر پر کالز کر کے معلومات حاصل کریں۔

ایئرلائن نے دنیا بھر میں اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر ہونے والی اپ ڈیٹس کو فالو کرتے ہیں یا کسی بھی پریشانی کی صورت میں کمپنی کے دیے گئے نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عمان ایئرلائن نے اٹلی کے لیے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور تاحکم ثانی میلان کے لیے پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -