جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

عمان ایئرلائن نے مسافروں کے لیے زبردست اسکیم متعارف کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان آنے والے مسافروں کے لیے عمان ایئرلائن نے زبردست اسکیم متعارف کروادی، کمپنی نے مسافروں کو زبردست ڈسکاؤنٹ آفر کی ہے۔

عمان ایئر نے اپنی ابتک کی سب سے بڑی گلوبل سیل مہم کا آغاز کیا ہے، ایئرلائن نے مسافروں کے لیے بزنس اور اکانومی کلاس کی ٹکٹوں پر 25 فیصد تک رعایت کی پیشکش کی ہے، ہوائی سفر کرنے والوں کو 5 ستمبر 2024 تک یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس ڈسکاؤنٹ سیل کے تحت مسافروں کو دنیا کے چند مشہور ترین مقامات کی سیر کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

عمان ایئر کی ایوارڈ یافتہ سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافر حضرات اس آفر کے تحت یورپ، مشرق بعید، برصغیر پاک و ہند کے مختلف شہروں کا سفرکرسکیں گے

اس پروموشن میں یک طرفہ اور ریٹرنٹ ٹکٹ کے کرائے بھی شامل ہیں جبکہ یہ آفر یکم ستمبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک مسافروں کو دستیاب رہے گی۔

تاہم حکام نے واضح کیا کہ اس آفر میں اندرون ملک پروازیں، انٹر لائن پروازیں، یا کوڈ شیئر پارٹنرز شامل نہیں ہیں جبکہ دیگر شرائط و ضوابط بھی اس آفر میں لاگو ہونگے۔

مسافر عمان ایئر کی ویب سائٹ، موبائل ایپ، کال سینٹر، سیلز آفس، یا مقرر کردہ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں