تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خلیجی ملک: مسافروں کی بڑی پریشانی دور ہوگئی

مسقط: خلیجی ملک عمان نے ایئرپورٹس پر کوروناویکسینیشن سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمانی ایئرپورٹس نے وضاحت پیش کی ہے کہ ہوائی اڈوں کی حدود میں داخلے کے لیے ویکسینیشن کی شرط مسافروں پر عائد نہیں کی گئی ہے۔

عمانی ایئرپورٹس کے مطابق ملک کے ایئرپورٹس کے اندر آنے یا ان کی حدود میں داخل ہونے کے لیے ویکسینیشن کی شرط صرف عملے یا دیگر اسٹاف ممبرز پر ہے۔

ایئرپورٹس ملازمین یا وہ لوگ جن کا ایئرپورٹس کی سرگرمیوں سے تعلق ہے وہ ویکسین لگوا کر ہی ہوائی اڈوں کی حدود میں داخل ہوسکیں گے، بصورت دیگر انہیں اندر نہیں آنے دیا جائے گا۔

مسافروں پر ایئرپورٹس کے لیے ویکسینیشن کی شرط نہیں لیکن وہ جہاں جانا چاہتے ہیں وہاں کے طے کردہ قوائد وضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

یعنی اگر کسی مسافر کو کسی ملک جانا ہے اور وہاں کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے تو مسافر کو اس پر عمل کرنا ہوگا، اسی طرح روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کی شرط ہے تو ایئرپورٹ ٹیسٹ بھی کرے گا۔

Comments

- Advertisement -