مسقط: عمان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انہیں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ‘الوداع’ کہنا پڑسکتا تھا کیونکہ خلیجی ریاست میں آنے والے طوفان نے تباہی مچادی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے چھ میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین میچز یو اے ای کے ہیں۔
عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا، انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے۔
طوفان کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے عمان کرکٹ کے چیئرمین نے کہا کہ سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا۔
واضح رہے کہ عمان میں سمندری طوفان شاہین کے باعث ملک میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی جہاں چند کیمپس طوفان کی وجہ سے اکھڑ گئے وہیں منتظمین شدید بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ کی سبز رنگ سے خوش نظر آئے کیونکہ ہمارے پاس تقریباً 3 سے 4 انچ بارش ہوئی اور اس نے زمین کو مزید سرسبز بنا دیا، یہ اب اور بھی خوبصورت لگ رہی ہے، اس نے تمام گندگی اور ریت کو دھودیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بھارت سے متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کیا گیا تھا، ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا۔