دبئی: انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ ہوگیا، ورلڈ کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں دو ٹیموں نے حریف ٹیم کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں امریکا نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا، اومان کی ٹیم بھی او ڈی آئی اسٹیٹس لینے میں کامیاب رہی۔
امریکا کی ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے میں ژیویر مارشل کی سنچری نے اہم کردار ادا کیا، ہانگ نے نمیمبیا کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا۔
اومان کے کپتان ذیشان مقصود کا کہنا تھا کہ ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے پر تمام کھلاڑی خوش ہیں، تمام کھلاڑیوں نے میچز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ٹیم مینجمنٹ اور مداحوں کے شکر گزار ہیں۔
Oman and USA secure ICC Men's Cricket World Cup League 2 places and ODI status https://t.co/6lRI0Ai6dq via @ICC
— ICC Media (@ICCMediaComms) April 24, 2019
امریکا کی ٹیم کے کوچ داسا نائیکے کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم گزشتہ ڈھائی سال سے بہت محنت کررہی تھی ہم نے اس ٹورنامنٹ کو ٹارگٹ سمجھا تھا، ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ لیگز میچز میں اومان نے چار میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی جبکہ اومان نے چار میچوں میں تین میچ جیتے اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا رہا۔
ورلڈ کرکٹ لیگ کی ٹاپ فور ٹیموں کو ون ڈے ٹیم ہونے کا اسٹیٹس دیا جائے گا۔
اومان اور امریکا کی ٹیمیں اسکاٹ لینڈ کو جوائن کریں گی جہاں نیپال اور یو اے ای کے درمیان لیگ ٹو کے میچز کھیلے جائیں گے، دو سال کے دوران ان ٹیموں کے درمیان 36 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے پھر منتخب ٹیم 2023 ورلڈ کپ میں حصہ لے سکے گی۔