منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ایک اور ملک نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سلطنتِ عمان نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے عید الفطر 2025 کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

عمان کے سرکاری اور نجی شعبے شاہی احکامات کے مطابق 29 مارچ 2025 بروز ہفتہ سے عید الفطر کی تعطیلات منائیں گے۔

اگر عید اتوار، 30 مارچ کو آتی ہے تو چھٹی منگل، 1 اپریل، 2025 (3 شوال 1446 ہجری) کو ختم ہو جائے گی، اور کام بدھ 2 اپریل کو دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

اگر عید پیر 31 مارچ کو آتی ہے، تو چھٹی جمعرات 3 اپریل، 2025 (4 شوال 1446 ہجری) کو ختم ہو جائے گی، اور اتوار 6 اپریل، 2025 کو دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔

شاہی احکامات کے مطابق سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے عید الفطر 1446 ہجری کی تعطیل 29 مارچ 2025 بروز ہفتہ شروع ہوگی اور درج ذیل احتمالات کے مطابق ختم ہوگی۔

یواےای

وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی تعطیل یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک ہوں گی اور سرکاری کام 4 شوال کو دوبارہ شروع ہوگا۔

رمضان کا مقدس مہینہ 30 دنوں کے ساتھ ختم ہونے کی صورت میں، 30 رمضان کو ایک اضافی عام تعطیل ہو گی اس طرح عید الفطر کے وقفے کو بڑھا دیا جائے گا۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں