تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عمان نے سیکڑوں تارکین وطن کو ملک بدر کردیا

مسقط : عمانی وزارت افرادی قوت نے مزدور قوانین کی خلاف کرنے پر سیکڑوں تارکین وطن کو گرفتار ملک بدر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست عمان میں رواں ماہ کے آغاز سے لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جارہی ہے، مذکورہ اقدام بھی عمان کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں اٹھایا گیا ہے جس کے نتیجے میں حکام نے 167 تارکین وطن کو گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے عمانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے 8 مارچ سے 14 مارچ تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی۔

یہ آپریشن جوائنٹ اسپیکشن ٹیم مسقط کے تحت کیا گیا ہے جس میں افسران نے مہم کے دوران 167 غیر ملکی ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔

عمان کی حکومت نے گرفتار کیے گئے تمام غیر ملکیوں کارکنوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمان سے 28 غیرملکی تارکین وطن ملک بدر

خیال رہے کہ اس سے قبل عمانی وزارت افرادی قوت کی جانب سے یکم سے 7 مارچ تک لیبر قوانین کی خلاف کرنے والے افراد کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 35 افراد کو گرفتار کرکے 28 غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -