ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوانیوگینی کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔
ال ایمریت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ایک سو تیس رنز کا ہدف باآسانی چودہویں اوور میں پوراکیا۔
اوپنر جتیندرا سنگھ اورعاقب الیاس نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، عمان کی دعوت پر پی این جی پہلےکھیل کر نووکٹوں پرایک سوانتیس رنز بناسکی تھی۔
اسد والاچھپن، چارلس امینی سینتیس رنزبناکرنمایاں رہےتھے، عمان کےذیشان مقصود کوچار وکٹیں لینے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Oman get their #T20WorldCup 2021 campaign off to a flyer 🔥
They come out 🔝 against Papua New Guinea with 10 wickets in hand.#T20WorldCup | #OMNvPNG pic.twitter.com/G2Zi1ClvNT
— ICC (@ICC) October 17, 2021
آج کےدوسرےمیچ میں بنگلادیش اوراسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے ٹکرائیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے رنگا رنگ میلے سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ’ایکشن سے بھرپور کرکٹ شروع ہوگئی‘۔
واضح ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔