تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمانی حکومت نے بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

مسقط : عمانی حکومت نے بھکاریوں کی تعداد کم کرنے کیلئے انسداد گداگری مہم کا آغاز کردیا، عمانی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ گداگر ملکی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں میں گداگروں کے خلاف اکثر آپریشن ہوتا رہتا ہے، لیکن عمانی حکومت نے گداگروں کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔

عمان کی وزارت برائے قانونی امور کا کہنا ہے کہ شہری اکثر گداگروں کو ضرورت مند سمجھ کر رقم دے دیتے ہیں۔

وزارت قانونی امور کا کہنا ہے کہ اس طرح گداگروں کو رقم دینا گداگری میں معاونت کرنا ہے جو جرم ہے، لہذا لوگ بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں نہ کرے ان کی مدد کرکے ان کے معاون بنے۔

عمانی حکام کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کی وجہ سے ریاست بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، لہذا انہیں کہیں بھی دیکھیں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

وزارت برائے قانونی امور کا کہنا تھا کہ شہری بھکاریوں سے دُور رہیں، اگر کوئی شخص بھیک مانگتا ہے یا کسی بچے سے بھیک منگواتا ہے تو دونوں صورتوں میں گداگری کے سنگین جُرم میں مبتلا ہوگا جس پر اسے سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمانی حکام نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بھیک مانگتا پکڑا گیا تو اسے تین سال تک جیل کی ہوا کھانی پڑے گی اور جرمانہ الگ عائد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -