تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمان کے سلطان نے کابینہ میں تبدیلیاں کردیں

قاہرہ: عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے تین نئے وزرا کا تقرر کردیا۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے مطابق انجینئر سلیم العوفی کو توانائی اور معدنیات کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، محمد المماری بطور وزیر اوقاف اور مذہبی امور اور ڈاکٹر ہلال السبطی وزیر صحت ہوں گے۔

عمان کے سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ سلطان نے ریاست کے بنیادی نظام کا جائزہ لینے کے بعد اور عوامی مفادات کی بنیاد پر سلطان نے اپنی سربراہی میں وزرا کی کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سلطان نے سپریم کونسل برائے عدلیہ کے قیام کا بھی حکم دیا جسے مالی اور انتظامی آزادی حاصل ہے اور اس کا قیام دارالحکومت مسقط میں ہوگا۔

علاوہ ازیں عیسیٰ بن حمد کو کونسل کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے اور محمد بن سلطان اس کے نائب سربراہ ہیں۔

دیگر حکمناموں میں کچھ ریاستی عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان کیا گیا غثن بن ہلال کو وزیر کے عہدے پر ریاستی مالیاتی اور انتظامی آڈٹ انسٹی ٹیوشن کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔

نئے صوبائی گورنر بھی مقرر کیے گئے ہیں جن میں مسقط کے لیے سعود بن ہلال بھی شامل ہیں جبکہ بطینہ شمالی کے لیے محمد بن سلیمان اور البطینہ جنوبی کے لیے سیف بن محمد المالک ہوں گے۔

مزید برآن سلطان نے وزارت داخلہ کے اختیارات کی وضاحت کرنے اس کے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری اور وزارت داخلہ سے جائیدادوں کی فہرست سازی اور جائزہ لینے کا اختیار وزارت ہاؤسنگ اور شہری منصوبہ بندی کو منتقل کرنے سے متعلق دیگر شاہی فرمان بھی جاری کیے۔

Comments

- Advertisement -