اومان: قدرتی گیس کی ریکارڈ برآمدات پر سلطنت عمان نے عرب دنیا میں تاریخ بناڈالی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم "اواپیک” کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ
سلطنت عمان عرب دنیا میں قدرتی گیس کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان نے دو ہزار تئیس کی پہلی سہ ماہی کے دوران مائع گیس کی کل برآمدات تقریباً 3.1 ملین ٹن کی تھیں، جو کہ اسی مدت کے دوران سال دو ہزار بائیس میں تقریباً 2.9 ملین ٹن تھیں۔
اس حساب سے سلطنت عمان کی مائع قدرتی گیس کی برآمدات میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا، جو عرب ممالک میں تیسری بلند ترین شرح نمو ہے۔
رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ریکارڈ برآمدات عمان ریاست قطر کے بعد، عرب ممالک کی سطح پر مائع قدرتی گیس کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔
عالمی سطح پر جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایل این جی کی برآمدات 104.5 ملین ٹن تک پہنچنے کے بعد ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو کہ 2022 کی اسی مدت میں 98.5 ملین ٹن تھیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ عرب ممالک کی مائع قدرتی گیس کی برآمدات 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 29.5 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جس کی شرح نمو 7.1 فیصد رہی۔