اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

عمان: روزگار کے ہزاروں مواقع کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: سلطنت عمان میں 32 ہزار شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کے فرماں روا سلطان ہیثم بن طارق نے رواں برس 32 ہزار سے زیادہ شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

فرماں رواں کی جانب سے روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر روزگار اسکیمیں عمل میں لائیں، جس کے بعد مقامی نوجوانوں کو روزگار دلانے کے حوالے سے قومی پروگرام میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

ایوان سلطانی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اَن مول سرمایہ ہیں، انھیں روزگار فراہم کرنا اہم ترین قومی ترجیحات میں سے ایک ہے، اس لیے سلطان ہیثم نے مقامی نوجوانوں کو سرکاری اور نجی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کرنے کے لیے کہا ہے۔

سلطان ہیثم کی ہدایت کے مطابق 12 ہزار نوجوانوں کی تقرری سرکاری سول اور عسکری اداروں میں ہوگی۔

ایوان سلطانی کی جانب سے نجی کاروبار کرنے والوں کی سرپرستی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ہدایات پر عمان کی حکومت نے روزگار پروگرام پر عمل درآمد کے تمام طریقوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، اور متعدد اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے عمان کی لیبر مارکیٹ سے نوجوان بھی متاثر ہوئے، جن کی بحالی کے لیے مختلف سرکاری محکموں میں جز وقتی روزگار کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں