تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمان سے یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

دبئی : عمان سے براہ راست سفر کرنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے سے پہلے اب قرنطینہ میں رہنے کی شرط پوری نہیں کرنا پڑے گی۔

عمانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممالک کی گرین فہرست میں عمان کے علاوہ سعودی عرب اور کویت کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
گرین فہرست میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں سے براہ راست سفر کرنے والے متحدہ عرب امارات میں بغیر قرنطینہ کیے داخل ہو سکتے ہیں۔

عرب ممالک میں کورونا کی صورت حال کے مطابق گرین فہرست کو مسلسل اپڈیٹ کیا جاتا ہے، اس فہرست میں برونائی، چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، ماریشیئس، منگولیا، نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کے علاوہ چند دیگر ممالک شامل ہیں۔

مختلف ممالک کو کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شائع کی گئی گرین فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

اس فہرست میں شامل ممالک میں کورونا کی صورت حال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے جس کی بنیادہ پر انہیں گرین فہرست میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ گرین فہرست کا جائزہ دو روز قبل 3جنوری کو لیا گیا تھا۔

دوسری جانب عمان میں کورونا وائرس کے 180 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہو گیا ہے۔ عمان میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 584 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 502 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -