پاکستان میں عمانی ریال کی قیمت خرید میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی کیونکہ یہ اوپن مارکیٹ میں 723 روپے 79 پیسے پر برقرار رہا جبکہ فروخت کی شرح 730.5 روپے تھی۔
عمان میں تقریباً ڈھائی لاکھ کے قریب پاکستانی تارکین وطن اپنی ملازمتوں یا کاروبار کے سلسلے میں مقیم ہیں، پاکستانی روپے اور عمانی ریال کی قیمت میں نمایاں ترین فرق کی وجہ سے اسے کافی پرکشش کرنسی خیال کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ عمانی ریال مملکت عمان کی سرکاری کرنسی ہے، اسے او ایم آر بھی کہا جاتا ہے جبکہ ایک عمانی ریال کو 1000 بیس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال سستا ہوگیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ 2025 میں پاکستانی ترسیلات زر 4.1 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، یہ پہلی بار ہے کہ ماہانہ رقوم کی آمد 4 بلین ڈالر کے سنگ میل سے تجاوز کر گئی۔
مارچ 2024 سے 37.3 فیصد سال بہ سال اضافہ اور فروری 2025 کے مقابلے میں 29.8 فیصد ماہ بہ ماہ اضافہ اس تاریخی آمد کی نمائندگی کرتا ہے۔