پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

عمان : اسکول بسوں سے متعلق حکومت کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمان حکومت نے اسکول کی بسوں میں طلبا و طالبات کی تعداد کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے جس کے تحت بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے وزارت تعلیم نے سلطنت عمان میں اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے، مذکورہ بیان اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں ایک اسکول بس میں بیٹھنے کی گنجائش بس میں موجود طلباء و طالبات سے بہت کم تھی۔

اپنے بیان میں وزارت تعلیم نے کہا کہ وزارت نے اسکول ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کے معاملے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر وہ سہولت فراہم کی جائے گی جس کی انہیں خواہش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا و طالبات کیلئے مناسب تعلیمی ماحول اور مختلف مسائل کے سدباب کیلئے اور اسکول بسوں سے متعلق کیے گئے اقدامات واضح کرنا ضروری ہیں۔

سب سے پہلے یہ کہ موجودہ تعلیمی سال 2022/2023 کے دوران وزارت اسکول ٹرانسپورٹ کے لیے اضافی مالی فنڈز فراہم کیے گئے جس کی رقم (3.9) ملین او ایم آر (650) اضافی بسیں فراہم کرنے کے لیے مختص کی گئی تھی۔

اسکول کی بسوں میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پورا کرنے کے لیے اور ان میں سے کچھ میں اسکول کی نقل و حمل کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے متعدد گورنریٹس میں بڑی اور جدید والی بسیں کرایہ پر لے کر اس کمی کو پورا کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں