اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سلام ائیرلائن کا اسلام آباد کے لیے آپریشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اومان کی سلام ائیر لائن  نے اسلام آباد کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی پرواز 203 مسافروں کو لے کر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سلام ائیر لائن کی افتتاحی پرواز آسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ، پرواز OV 563 الصبح 2 بجکر 55 منٹ پر آسلام آباد پہنچی ، مسقط سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پر 203 افراد سوار تھے۔

سلام ائیر کی اسلام آباد پہنچنے والی افتتاحی پرواز کو روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا، اسلام آبادائیرپورٹ پر اومان کے سفیر اور ائیرپورٹ منیجرآفتاب گیلانی نے مسافروں کا استقبال کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر مختصر کیک کٹنگ تقریب ہوئی جس میں اومانی سفیر اور سی او او/ائیرپورٹ مینیجر نے شرکت کی۔

تقریب میں سلام ائیر انتظامیہ اور مینزیز (آر اے ایس) کے نمائندے بھی موجود تھے ، بعد ازاں پرواز OV564 201 مسافروں کو لے کر صبح 4 بجے مسقط روانہ ہوئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سلام ائیر اسلام آباد کے بعدآج رات سے لاہور کیلئےبھی پروازیں شروع کرے گی ہفتہ وار5پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں