اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی.

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی جاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو جے پور موڑ دیا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ بھڑک اٹھے۔

عمر عبداللہ نے کہا تین گھنٹے تک ہوا میں رہنے کے بعد ہمیں جے پور بھیج دیا گیا، یہ کیسا نظام ہے، نئی دہلی میں طیاروں کے آپریشن کے لیے مناسب انتظامات کا فقدان ہے۔ جے پور پہچنے پر عمر عبد اللہ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ نہیں جانتے یہاں سے فلائٹ کب جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے سری نگر سے آنے والی 6 پروزایں بھی معطل کی گئیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لے کر سری نگر سے دہلی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ کو ہفتہ کی رات جے پور کی طرف موڑا گیا تھا، جس انھوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔


دورہ بھارت میں میرے قتل پر انعام کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھایا جائے، گرپتونت سنگھ کا نائب امریکی صدر کو خط


وزیر اعلیٰ سمیت دیگر مسافر جے پور ہوائی اڈے کے رن وے پر بھی گھنٹوں پھنسے رہے، عمر عبداللہ تازہ ہوا کے لیے باہر آئے تو طیارے کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر سیلفی بھی لی اور ایکس پر شیئر کی۔

ایکس پوسٹ میں عمر عبداللہ نے دہلی ایئرپورٹ کے لیے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے، اور لکھا کہ معاف کیجئے گا لیکن میں شائستہ ہونے کے موڈ میں بالکل نہیں ہوں۔ انھوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وہ صبح تین بجے کے بعد دہلی پہنچے۔ بعد ازاں دہلی ایئرپورٹ نے انھیں جواب دیتے ہوئے موسمی حالات کے مسائل کی نشان دہی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں