پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی تو کل ڈی چوک آئیں گے تیاری مکمل ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو کل ڈی چوک آئیں گے جس کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ان سے ابھی تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فضول قدغن لگائی ہے اگر ملاقات نہیں ہوئی تو ہم آئیں گے جس کے لیے ہماری تیاری بھی مکمل ہے۔

- Advertisement -

عمر ایوب اڈیالہ کا دروازہ رات گئے کھلے گا یا نہیں یہ معلوم نہیں، اگر دروازہ کھلا تو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی احتجاج سے متعلق طے کریں گی۔

دوسری جانب سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے، بانی سے ملاقات ہمارا استحقاق اور آئینی جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے علاوہ بھی دو تین سنجیدہ تحفظات موصول ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس میں ایمل ولی اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی ہوئی ہے، ایمل ولی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے علاوہ پی ٹی آئی کے باقی ارکان غیر سنجیدہ ہیں۔

ایمل ولی کے ریمارکس پر عمر ایوب نے احتجاج کیا، آرٹیکل 8 میں ترمیم کی جائے، اعجاز الحق نے کمیٹی میں تجویز دی۔

اعجاز الحق نے تجویز دی کہ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں دلوائی جائیں اس کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں