ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

عمر ایوب نے بجٹ کو ’معاشی دہشتگردی‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بجٹ پر بحث کے دوران اسے حکومت کی ’معاشی دہشتگردی‘ قرار دے دیا۔

ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ اس بجٹ کی کہانی ووٹ کو عزت دو سے شروع ہوئی تھی یہ ڈڈو بجٹ ہے اس سے زیادہ اور کچھ نہیں یہ عوام کے ساتھ فراڈ ہے، بجٹ عوام اور مستقبل کے خلاف معاشی دہشتگردی ہے، یہ بجٹ اکنامک ہٹ مین کے ذریعے بنایا گیا جو ملکی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو اٹھایا تھا، جب ہماری حکومت کو ہٹایا گیا اس وقت ہماری جی ڈی پی 6 فیصد پر تھی، 2022 کا اقتصادی سروے پڑھ لیں کہ معیشت 6.6 فیصد پر تھی، ملکی تاریخ میں سب سے کم سرمایہ کاری پی ڈی ایم ون، نگراں دور حکومت اور پی ڈی ایم ٹو کی حکومت میں رہی، جس ملک میں قانون کی عملداری نہ ہو تو انسویسٹر دور بھاگتا ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل رہے ہیں تو دوسرے کیلیے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف نے ان کو واضح کہا کہ دوسرے اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں، وزیر خزانہ شریف انسان ہیں میں ان کو جانتا ہوں انہوں نے خود اپنے لیے گڑھا کھودا اس میں لیٹے اور پھر مٹی ڈال دی۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی چھری کے ساتھ قوم کو ذبح کیا گیا اس بجٹ میں غیر قانونی دستاویز شامل ہیں، بجٹ غیر قانونی اور عوام دشمن ہے، ان کے پاس وہ سقط نہیں کہ حکومت چلا سکیں اور بجٹ پاس کر سکیں، ایوان میں بجٹ ڈاکیومنٹس پیش ہی نہیں کیے گئے، وفاقی بجٹ پیش کرنے کا طریقہ کار غیر قانونی تھا، فنانس بل ایوان میں پیش ہی نہیں کیا گیا کیا پیپلز پارٹی اسے اپنائے گی؟

خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قوم یکسوئی سے کھڑی ہے، موجودہ حکومت کی کوئی اہمیت نہیں، لوگوں کی کوئی ترجمانی کرتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، قوم بانی پی ٹی آئی پر اندھا اعتماد کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو 5 سال اندر رکھنے کی بات کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جب چین جاتا تھا تو دنیا دیکھتی تھی کہ کس طرح استقبال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں