اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی اور 23 ارب ڈالر تندور میں جھونک دیے ، یہ قوم کو سالانہ ڈھائی ارب کا ٹیکہ لگارہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت کی کابینہ کمیٹی نے4ہزارمیگاواٹ رینیوایبل انرجی کوختم کیا، ہماری حکومت آئی تو رینیوایبل انرجی پر نئی پالیسی بنائی، جب انکےکھانچےبندہوئےتوسسٹم چل پڑا، کارخانہ چلاکربجلی پیداکریں نہ کریں کرایہ دیناپڑتاہے، ان کےغلط معاہدوں کی وجہ سےپیمنٹس دینا ہوں گی ، اس سال860ارب روپےکیپسٹی پیمنٹس جائیں گی اور سال 2023میں یہی کیپسٹی پیمنٹ1455ارب تک جائے گی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت میں آرایف اوکااستعمال29فیصدتک گیاہے، پی ٹی آئی حکومت میں وہی آرایف اوسال کےاندر4فیصدپرآگئے، ہم نےاربوں روپےکافائدہ دیا۔
،وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں معیشت کو نقصان پہنچا ، گزشتہ حکومتوں اور حکمرانوں نے عوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا، 79بلین گرڈ، فیڈرز، پاور لائن،الیون کےوی لائن پرانویسٹ کیا، گزشتہ سوا2سال میں49بلین سےزائدٹرانسمیشن لائن پرانویسٹ کیا، قائد حزب اختلاف نے کہا تھا جھوٹ بولنے پر جھک کر معافی مانگ لوں گا، جناب اسپیکر اس ایوان میں جا نماز رکھیں تاکہ یہ جھک کر معافی مانگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے سولر انرجی کا یونٹ ساڑھے 6روپے مقرر کیا، عمران خان نے کھانچے سسٹم سے ختم کر دیئے، جب ہماری حکومت آئی توپنجاب میں بھی بارودی سرنگیں چھوڑ کر گئے۔
سابقہ حکومت کے حوالے سے عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ دورمیں منصوبہ بندی کمیشن رپورٹ تھی پیپلز پارٹی نےدرست منصوبہ بندی نہیں کی، سی پیک کے باوجود ن لیگ دور میں سرمایہ کاری نہیں ہوئی، ن لیگ تحریک انصاف کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی، ن لیگ نے لوگوں کو نہ پانی دیا نہ سڑکیں دیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کنایل این جی ٹریکٹ میں لکھاکہ70فیصدگیس ہرحال میں اٹھانی ہے، چاہےوہ استعمال ہویانہ ہوجرمانہ اپنی جیب سےاداکرناپڑےگا، ان کی حکومت نے229ارب کاٹیرف ڈیڑھ سال سےبلاک کررکھاتھا اور 229ارب روپےکاٹیکہ ہمارےگلےپڑگیا۔
انھوں نے بتایا کہ تمام چیزوں کے باوجود یہ الیکشن ہار گئے کیونکہ جھوٹ نہیں چلتا، قطر کے ساتھ 13.3فیصد پر15سال کاکنٹریکٹ کیا، 11ماہ بعد حکومت نے دوسرے ٹرمینل کا کنٹریکٹ سائن کیا، آپ ٹرمینل استعمال کریں نہ کریں دن کا5لاکھ ڈالردیناپڑرہاہے۔
اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ قطرکے ساتھ ہم نےنیاکنٹریکٹ سائن کیاہے، نئے کنٹریکٹ کی بدولت10سال میں3.5ٹریلین کافائدہ ہوگا، یہ قوم کو سالانہ ڈھائی ارب کا ٹیکہ لگارہے تھے جبکہ عمران خان نے پاکستان کو507.5ارب کا فائدہ دیا ہے، انہوں نےایل این جی کوپٹرولیم پراڈکٹ ڈکلیئرڈکردی، آج سرکلر ڈیڈ بھی اس کی وجہ سے لگا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں 295ارب روپے کاٹیکالگایاگیا، ہم لوگ فائلوں میں ڈھونڈتےرہےنہیں ملا، پلاننگ کمیشن2018کی رپورٹ بتاتی ہےکہ انہوں نے قرضے لینےہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈیڈ ٹو جی بی ریٹ بڑھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باردوی سرنگوں کا نقشہ دشمن کی فوج دےدیتی ہے ، یہ اپنی ہاتھ سے لگائی باردوی سرنگوں کا نقشہ تک نہیں دے کرگئے، ن لیگ کی حکومت نے 23 ارب ڈالر تندور میں جھونک دیے، ملکی معیشت کودلدل میں پھنسانے والے کہتے ہیں ماضی کی بات نہ کریں۔
عمر ایوب نے کہا کورونا کے باوجود پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد بڑھی، ماضی کی حکومت نے باردوی سرنگوں سے سب کچھ تباہ کیا، ن لیگ حکومت 23 ارب ڈالر کا ٹیکا لگا کر گئی ہے۔