تازہ ترین

بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں، عمر ایوب

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت ہوش وحواس کھوبیٹھی ہے، بشریٰ بی بی کوبانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کر کے فارم47 بنائے گئے، 9 فروری کوملک میں دھاندلی کاورلڈریکارڈدیکھا گیا ، آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اورملک میں مظاہرے کریں گے۔

نئی آنے والی حکومت کے حوالے سے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ون حکومت مہنگائی کاسیلاب لائی تھی، سوہی مہنگائی کا سیلاب نگراں حکومت نےجاری رکھا، اب یہ حکومت مہنگائی میں مزیدتیزی لائے گی، اگلےکچھ دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نظرآئے گا۔

عمر ایوب نے بشریٰ بی بی کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی کومکمل سہولیات دینی چاہئیں، بشریٰ بی بی کو فراہم کئے جانیوالے کھانے کے مسائل اب تک حل نہیں ہوئے، بشریٰ بی بی کوبانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں بلکہ وہ طاقت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود،پرویزالہٰی ،خواتین اورکارکنان کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم اور پنجاب کی وزیراعلیٰ غیرآئینی اورغیرقانونی ہیں،مکل ملک کےمختلف شہروں میں ہمارے پرامن احتجاج ہوئے، احتجاج پی ٹی آئی کی کال پرہوئے،کوئی گملا کوئی پتہ نہیں ٹوٹا۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب غیرآئینی اورغیرقانونی طورپربیٹھی ہیں، آئی جی پنجاب ن لیگ کا گھریلو ملازم بن کر بیٹھا ہوا ہے، آئی جی پنجاب اور ان کے اسٹاف نے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈران کیخلاف دہشت گردی کے پرچے کیے۔

عمر ایوب نے بتایا کہ سلمان اکرم راجااورلطیف کھوسہ صاحب کوگرفتارکیاگیا،ہمارے تقریباً100کےقریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، علی بخاری اور عامرمغل کیخلاف پرچےہوئے، اسلام آباد میں ان مقدمات کی شدیدالفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایک پُرامن جماعت رہی ہے اور رہے گی، آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری،ایس ایس پی آپریشن اور ڈی سی کے چہرے بے نقاب ہونے چاہئیں، ایس ایس پی آپریشنزاورڈی سی اسلام آبادکوہائیکورٹ نےبھی سزاسنائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی آپریشن شہرام خان کے چچا کے گھر گئے، ان لوگوں پر تو ڈکیتی کے پرچے کئے گئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس چیک کرائیں گے، سندھ ،پنجاب اوراسلام آباد کی شاہ خرچیہ چیک کرائیں گے، افسوس سے کہتا ہوں پولیس کی پرفارمنس زیروبٹہ زیرورہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ان کے سربراہان نے کہا پی ٹی آئی کوکچلاجائے، ہم ان لوگوں کے خلاف ہرپلیٹ فورم پر جائیں گے، یہ لوگ سرکاری افسران نہیں یہ وزیراعظم اورمریم نواز کے ذاتی ملازم ہیں۔

حکومت کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے ، قانون کےمطابق ان لوگوں کااحتساب کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے عمر ایوب نے بتایا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کی اسپیڈ کم اور بلاک کیا جا رہا ہے، پاکستان سوشل میڈیا کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، مطالبہ کرتے ہیں تمام سوشل میڈیاویب سائٹ کو بحال کیا جائے۔

آئی ایم ایف سے متعلق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے پاس گزشتہ سال بھی آیا تھا، آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے قرضہ جاری کرسکتےہیں، الیکشن آئین وقانون کے مطابق ٹائم پر ہونا چاہئے لیکن غیرآئینی اورغیرقانونی حکومتوں نےاس کی پاسداری نہیں کی، جو لوگ الیکشن آگے لے کر گئے وہ آرٹیکل 6 کے مرتکب ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب تک مضبوط حکومت نہیں ہوگی اسٹریکچرل ریفارمز نہیں آسکتے، اسٹریکچرل ریفارمز کیلئے آپ کو بھاری قرضے لینے پڑتے ہیں، موجودہ حکومت میں ریفارمز لانے کی صلاحیت ہی نہیں ، یہ بینڈج لگا کر اورڈسپرین کی گولی سے مسائل حل نہیں کرسکتے، نام نہاد حکومت وقت پیسوں کاضیاع کرے گی۔

آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نامکمل اسمبلیوں سے الیکٹ ہو کر آرہے ہیں، آصف زرداری ایسی حالت میں مفاہمت نہیں کرسکتے، آصف زرداری آرام کریں مملکت کے مسائل چلانے کے قابل نہیں۔

Comments

- Advertisement -