جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عمر ایوب نے ایف آئی اے سے محمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے ایف آئی اے سے محمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے محمودالرحمان کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو پر ایف آئی اے
کے نوٹس پر عمر ایوب خان نے تحریری جواب بھجوا دیا۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے ایف آئی اے سے محمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی اور ایف آئی اے نوٹس کے معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے کے ساتھ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

- Advertisement -

جواب میں کہا ہے کہ انہیں مبہم اور ،غیرقانونی سوالات پرمبنی ہتک آمیز نوٹس بھجوایاگیا، نوٹس سقوط ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے جس پر حکومت نے کمیشن قائم کیا تھا کمیشن نے انیس سو چوہتر میں مکمل رپورٹ ریاست کو جمع کرائی جسے نہ تو مسترد کیا نہ ہی تردید کی گئی۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ محمود الرحمان کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے، ایف آئی اے نہ تو تاریخ دانوں پرمشتمل محکمہ ہے نہ ہی عدلیہ سےبالا ادارہ ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے کے نوٹس کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی اور ،عمر ایوب کو انتقام کانشانہ بنانا ہے ایف آئی اے جواب کی تیاری کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں