اسلام آباد : کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر توانائی عمرایوب سے ملاقات میں جنریشن ایکسپنشن پروگرام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کینیڈا کےسرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغور کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمرایوب سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں توانائی شعبےسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر توانائی نے کہا کہ انٹگریٹڈجنریشن ایکسپنشن پروگرام کوحتمی شکل دی جارہی ہے، پروگرام سے بجلی کی طلب و رسدکی ضروریات کوریگولیٹ کرنےمیں مددملےگی۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں توانائی ضروریات کیلئےسستی بجلی کےپلانٹس لگائے جائیں گے، 2030تک متبادل ذرائع سے80فیصد بجلی پیدا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
کینیڈین ہائی کمشنر نےانٹگریٹڈ جنریشن ایکسپنشن پروگرام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کینیڈا کےسرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغور کررہے ہیں۔
یاد رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے روسی وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سرمایہ کاری کے مواقع سے روسی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار اقدامات سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی، سستی توانائی کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام جاری ہے۔
روسی نائب وزیر نے کہا تھا کہ روسی کمپنیاں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہشمند ہیں، مستقبل میں پاکستان اور روس کا توانائی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔