منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ کو یہ حکومت کینیڈا بھیج رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسر مشتاق نے ہم ممبران قومی اسمبلی کا راستہ روکا، کیا ہمیں اس اسمبلی میں آکر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے؟ ان لوگوں کو برطرف کر کے ایکشن لینا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر بند نہیں ہو سکتا، انسپکٹر مشتاق نے ایف سی کی موجودگی میں ہم پر لاٹھی چارج کا حکم دیا جس سے اراکین پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی کام کرنے پر انسپکٹر مشتاق کو معطل کیا جائے۔

اپنے خطاب میں عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ کل ہمارے پاس کورٹ آرڈرز تھے ہم بانی پی ٹی آئی سے ملنے جا رہے تھے، ہمیں کہہ دیا گیا یہاں سکیورٹی خدشات ہیں لہٰذا ملاقات نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ان کو عدالت کا حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں