پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنےوالا ہے، جس سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے امریکا کے خلاف جو قرارداد پیش کی، اپوزیشن کےساتھ شیئر نہیں کی، اگروہ قرارداد شیئرکرتے تو ان کا جھوٹ سامنے آجاتا۔

بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل جوبجٹ پاس کرایاگیا یہ عوام پرقاتلانہ حملہ ہے، شہباز شریف نے تسلیم کیا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا کہ مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، بجٹ سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے ، 400ارب روپےکی گندم ڈیل کرکے امپورٹ کی گئی، کاشتکاروں نےاپنی گندم کوڑیوں کےدام بیچی، حکومت کہہ رہی ہےہم گندم ایکسپورٹ کریں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اب حکومت نے کہا گندم ایکسپورٹ کریں گے، گندم ایکسپورٹ میں اب مزید کمیشن کمایا جائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی قرارداد متفقہ طور پر پاس ہوئی، امریکا نے ڈونلڈ لو کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔

پنجاب اسمبلی میں ارکان کی معطلی پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی تقریرکیخلاف اپوزیشن نےاحتجاج کیاجوجمہوری حق تھا ، ارکان کا داخلہ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں