اسلام آباد : وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی فاشسٹ حکومت بھارت میں ہے، پاکستانی اقدامات کی وجہ سے دنیا بھارت کی طرف انگلیاں اٹھارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کےپی اورپنجاب میں کارکردگی دیکھیں اور سندھ حکومت کا حال دیکھیں، کراچی سندھ کا حصہ نہیں جہاں کچرا کنڈی بنائی ہوئی ہے، کراچی کےشہریوں سے دہرا معیارکیوں ؟اس لیےکہ ووٹ نہیں دیے۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ گیس پرہماری ساتھ زیادتی ہورہی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دورمیں جوگیس پلانٹس کو جاتی ہے، وہی واپس ملتی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دارالامن ہے، یہاں پرہرشہری برابرہے، ہر پاکستانی شہری کی حفاظت کرناریاست پرلازم ہے، شہریت متنازع قانون پربھارت پرانگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے کامیاب سفارتکاری کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات کی وجہ سےدنیابھارت کی طرف انگلیاں اٹھارہی ہے، بھارت میں آرایس ایس ہٹلرکےپیروکارہیں، دنیا کی سب سے بڑی فاشسٹ حکومت بھارت میں ہے۔