جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

کال ٹیپنگ کی اجازت حکومت کے گلے پڑے گی، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کال ٹیپنگ کی اجازت حکومت کےگلےپڑے گی اور یہ لوگ خود زد میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کال ٹیپنگ کی اجازت اس حکومت کے گلے پڑے گی، یہ خود اس کی زد میں آئیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اس ہی قانون کےتحت ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے عدالتوں میں گھومتے نظرآئیں گے یا جیل میں بیٹھے ہوں گے، اس سے زیادہ نالائق حکومت نہیں دیکھی۔

- Advertisement -

انھوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسزجلدختم ہونےوالےہیں، وزیراعظم صرف اورصرف بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نکاح کیس بھونڈاکیس ہے، ان کے پاس صرف عدت کے کیس کا بہانہ رہ گیا ہے۔

انھوں نے پیش گوئی کی ڈالر ساڑھے تین سوروپےکاہونے جارہاہے،، پی ٹی آئی کے دورمیں بجلی کایونٹ سترہ روپے کاتھا، اب سو روپے کا ہوجائے گا، اگست میں جو بجلی کا بل آئے گا، عوام سڑکوں پرنکلیں گے۔

یاد رہے حکومت نے قومی سلامتی اور جرم کے خدشے کے تناظر میں فون ٹیپنگ کی اجازت دی تھی ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کی دفعہ چوون کے تحت آئی ایس آئی کو اجازت دی گئی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم گریڈ اٹھارہ کا افسر تعینات کیاجائے گا۔۔ کسی بھی کال یا میسج کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں