ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر دو نمبری کررہی ہے، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر دو نمبری کررہی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر دو نمبری کررہی ہے یہ سب صدر آصف زرداری کی منظوری سے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں غلط بیانی کی، ہم نے نہروں کے معاملے پر قرارداد پیپلزپارٹی کے بعد نہیں بلکہ 12 مارچ کو ہی جمع کروادی تھی۔

عمر ایوب کے مطابق گزشتہ روز دوبارہ قرارداد جمع کروائی مگر بات نہیں کرنے دی گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایوان صدر میں صدر مملکت نے ایک اجلاس میں نہروں کی منظوری دی۔جس پر پیپلزپارٹی ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا۔ مسلم لیگ ن کے وزرا کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری نے سندھ کا پانی چولستان کو بیچ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں دریائے سندھ پر چھ نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف قرار داد جمع کرادی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ منصوبے کے لیے سی سی آئی کی منظوری ’ بین الصوبائی ہم آہنگی اور آئینی اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے’ کے لیے ضروری ہے۔

قرارداد میں دریائے سندھ سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چولستان نہری منصوبے کے لیے جاری کردہ پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کا ایک آزاد آڈٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں