ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی گرفتاری نہیں ڈالی، پولیس

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی کسی مقدمے میں بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری کے معاملے پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج مقدمات کی چھان بین کی جارہی ہے، عمرایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی کسی مقدمے میں بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ پولیس چوکی میں رکھا گیا ہے۔

بعدازاں وکیل غلام مرتضیٰ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی جس پر جج نے زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ زیر حراست رہنماؤں کو ساڑھے 7 بجے تک اے ٹی سی میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل اڈیالہ جیل کے باہر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں  عمر ایوب، احمد چٹھہ، راجہ بشارت اور عظیم الدین کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔

عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمرایوب، راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں معلوم ان کو کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں