پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‘دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک صرف پاکستان کی کیبل کھاتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک مچھلیوں کو صرف پاکستان کی کیبل نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھرالقادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا، القادرٹرسٹ طلبہ کوسیرت النبی کی تعلیم دینےکیلئےقائم کیا گیا ، بشریٰ بی بی کاالقادرٹرسٹ سےکوئی لینادینانہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بھونڈا کیس ہے جسے ہر سطح پر چیلنج کیا جائے گا، خواجہ آصف،فیصل واوڈاکل شام سےفیصلہ سناناشروع ہوگئے تھے،

- Advertisement -

احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام نہیں ہورہا اور احسن اقبال بیان بازیاں کررہے ہیں کام کچھ نہیں، 6 ماہ گزر جانے کے باوجود پی ایس ڈی پی کا 10فیصد بھی جاری نہ ہوسکا، پی آئی اے کی نجکاری دیکھ لیں، کھودا پہاڑ نکلاچوہا۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال پروفیسر بن کر لیکچر دےرہےہیں ، ایف بی آر کے لئے 100 گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی خرابی سے متعلق انھوں نے کہا کہ شارک مچھلیوں کوصرف پاکستان کی انٹرنیٹ کیبل نظرآتی ہے، دنیابھرمیں انٹرنیٹ چل رہاہےصرف پاکستان کی کیبل کھانی ہے،انٹرنیٹ پر قدغن لگی ہے سینشرشپ ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ای گورننس ای بزنس کریں گے لیکن پاکستان سے 20لاکھ لوگ باہرچلے گئے ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں