پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

یہ جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ جومرضی کر لیں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ مکمل غلط اور منفی ہے ، ایکٹ صرف پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے، یہ قانون اورآئین کےمنافی ہے،ہر جگہ چیلنج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک میں تازہ الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے ، معاشی طالب علم ہوں بتاسکتا ہوں بجٹ عوام دشمن ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ ہمارے 39ممبرز پی ٹی آئی کے ڈکلیئرڈ ہیں، یہ جومرضی کر لیں پی ٹی آئی کاراستہ روکنےمیں کامیاب نہیں ہوں گے، ہماری سیٹیں آئیں گی ،یہ آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں، ان شااللہ ہمیں سپریم کورٹ سے پھرریلیف ملے گا،ہم عدالتوں میں جائیں گے اسے ریورس کروائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کوکورکرنےکی بھونڈی کوشش ہے،پی پی شریک ہے، آئی پی پیز کےمعاہدےمیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ شامل ہے، کراچی، بلوچستان، پنجاب کےحالات دیکھیں ان کےہاتھ کچھ نہیں، کوئٹہ میں سینٹرل ایریاسیکیورٹی محصور ہو گئی ہے وہاں کوئی جا نہیں سکتا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اقتصادی حالات سنگین ہیں بجٹ پیش کیاگیا آئی ایم ایف نے بنایا، یہ اقتصادی اکنامک پاکستان میں عوام کیخلاف دہشت گردی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بجلی ،گیس قیمتوں میں اضافہ ذخم پر نمک چھڑکنےکے مترادف ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے،اربوں روپے جیبوں میں بھررہے ہیں، جو محنت کش دیانتدار لوگ ہیں ان کےزخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں