منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شاہد خاقان نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا: عمر چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا پی ٹی آئی نے جواب دے دیا، عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ کردار کے محاسبے پر نام نہاد جمہوری واویلا کرتے ہیں۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان کو کرپشن کی تعریف آتی تو عدالتی مفرور کو فرار نہ کراتے، وہ قوم کو جمہوریت اور پارلیمان کی بالا دستی پر بھاشن نہ دیں۔

انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پہلے اسحاق ڈار کے فرار ہونے کی وضاحت کریں، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا اس کا محاسبہ ہو کر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی

عمر چیمہ نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کا ماتم کرنے یا دھکمیاں دینے سے معافی نہیں ملے گی، پارلیمان کو 2 خاندانوں کو بچانے کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور چور بازاری میں تفریق واضح کرنے کا وقت آ گیا ہے، جتنا مرضی شور مچالیں، مال حرام واپس دینا ہی پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں