اداکار عمر شہزاد کی شادی میں بن بلائے مہمانوں نے پہنچ کر ویڈیو بناکر شیئر بھی کردی۔
اداکار عمر شہزاد اور ماڈل شانزے لودھی کی شادی کی تقریبات ختم ہوگئیں لیکن اس سے جڑی ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دو نوجوانوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں نوجوان دعویٰ کررہے ہیں کہ ہم شادی کی تقریب میں بن بلائے پہنچے پھر معلوم ہوا کہ یہ شادی اداکار عمر شہزاد کی ہے۔
ویڈیو وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اب کھانا کھانے جا رہے ہیں، کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ نہیں کریں گے کیونکہ لوگ پہلے ہی عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 24 فروری کو عمر شہزاد نے اپنی دلہن کے ہمراہ بیت اللّٰہ کے سامنے سے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا۔
اب حال ہی میں اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور اداکارہ و ماڈل شانزے لودھی کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔