پیر, جون 24, 2024
اشتہار

حکومت میں آکر پہلا کام سینئر قیادت اور کارکنان کی رہائی ہے، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جوائن کرنے کا مقصد مخصوص نشستیں حاصل کرنا ہے، حکومت میں آکر پہلا کام سینئر قیادت اور کارکنان کی رہائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ پرنس کانفرنس میں کہا کہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم متحد ہوں، ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کےکامیاب حمایت یافتہ امیدواران سنی اتحادکونسل کوجوائن کریں گے، ریزرو سیٹوں کا کوٹہ سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ریزروسیٹوں کےکوٹےسےہماری تعدادمیں مزیداضافہ ہوگی، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی تعداد 180 ہے۔

کمشنرراولپنڈی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ کمشنرراولپنڈی نےساراپول کھول دیا، لیاقت علی چٹھہ نے بتایا الیکشن والے دن دھاندلی ہوئی، ایم کیوایم نے کراچی اور حیدرآباد میں پی ٹی آئی کی سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ پشاور کی 7 کےقریب سیٹوں پر بھی دھاندلی کی گئی، ہمارے80سےزائدامیدواروں کے رزلٹ دھاندلی کےذریعے تبدیل کیے گئے، ہمارے امیدواران کے پاس موجود فارم 45 کی بنیاد پر فارم47 بننا چاہئے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے خصوصی نشستیں ملیں گی، خصوصی نشستیں ملنے سے ہماری نشستوں میں اضافہ ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ اسمبلیوں میں جاکربانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی سمیت سینئر قیادت شاہ محمود قریشی ، پرویزالہٰی کی بازیابی کی رہائی کیلئے اقدامات کرینگے جبکہ خواتین اوردیگرکارکنان کی بازیابی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نےپی ٹی آئی اورعمران خان کی جتنی سپورٹ کی میرےپاس الفاظ نہیں، پی ٹی آئی کے ہر ایک ورکرزکی طرف سےعلامہ راجاناصرعباس کامشکورہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں