اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

گردشی قرضوں میں کمی، ایشیائی بینک نے حکومتی دعوے کی تصدیق کی، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومتی دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ گردشی قرضوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ پہلے سہ ماہی میں گردشی قرضہ77ارب روپےتھا، یہ اعداد و شمار بجٹ میں سبسڈی کی ادائیگی سے پہلےکےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 39ارب روپےبجٹ کےذریعےادا کردیئے گئے البتہ 38ارب روپے کے مجموعی گردشی قرضے تاحال باقی ہیں، جس کی ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر 12 ارب روپے بنتی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے بڑھنے کی رفتار میں کمی

اُن کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نےاعتراف کیاگردشی قرضےمیں نمایاں کمی آئی، قرضوں میں کمی حکومتی دعوےکی تصدیق ہے۔

بعد ازاں جہانگیرترین کی حکومتی توانائی ٹیم کو شاباش اور وزرا کو شاندار کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمرایوب اور ان کی ٹیم  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے توانائی شعبے کو دوبارہ سے زندہ کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام،ریکوری سے 112 ارب روپے بچت کی کامیابی کا سہرا بھی توانائی ٹیم کاہے، ندیم بابراورسیکریٹری پاورعرفان علی کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں، انشااللہ 2020تک مجموعی گردشی قرضےختم ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں