جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

عمر شہزاد اور میں صرف اچھے دوست ہیں، زینب رضا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ’تماشہ سیزن 2‘ کی امیدوار زینب رضا کا کہنا ہے کہ عمر شہزاد اور میں صرف اچھے دوست ہیں۔

ڈیجیٹل میگزین کے حالیہ پوڈ کاسٹ میں زینب رضا نے اداکار عمر شہزاد کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس پر یقین کریں گے جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں مین ان کے تاثر کو بدلنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتی۔

زینب رضا نے کہا کہ عمر اور میں تب بھی اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں، میں کسی کو اس بات پر یقین دلانے کے لیے مزید کچھ نہیں کہہ سکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ عمر کے علاوہ میرا ایک اور بہترین دوست احمد ہے اور اب لوگ کہتے ہیں کہ وہ میرا بوائے فرینڈ ہے تو جو آپ کے سامنے ہے وہ آپ کبھی نہیں جان پائیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زینب رضا اور عمر شہزاد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ریئلٹی شو ‘تماشا’ کے سیزن 2 میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جس کی میزبانی معروف اداکار عدنان صدیقی کر رہے تھے۔

اس وقت دونوں ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں بھی اسکرین شیئر کر رہے ہیں، جس میں حنا طارق اور رابعہ کلثوم موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عمر شہزاد نے گزشتہ ماہ سعود عرب کے شہر مکہ میں ماڈل شانزے لودھی سے نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں