شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد کی دلہن کی تصویر سامنے آگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز اداکار عمر شہزاد نے مسجد الحرام میں نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے اور ہم نے تم کو جوڑا پیدا کیا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز، ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور ہو۔
View this post on Instagram
عمر شہزاد نے اس پوسٹ میں بھی اپنی اور اہلیہ کی تصاویر بھی شیئر کیں لیکن دونوں کے چہرے واضح نہیں، اداکار نے غلام کعبہ کو چھونے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔
تاہم اب سوشل میڈیا اداکار کی دلہن کی تصویر سامنے آئی ہیں جس میں دونوں کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار کی اہلیہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عمر شہزاد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سالار پاشا‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، بابر علی، ارجمند رحیم، سلمیٰ حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔