پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے مگر تیزی سے مقبول ہونے والے جوڑے عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے حال ہی میں مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے روحانی ماحول میں نکاح کر کے دلوں کو جیت لیا۔
اب ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ان کی شادی کی تقریب کا آغا کراچی میں منعقدہ دعائے خیر سے ہوا تاہم اب مہندی کی تصاویر سامنے آگئی۔
View this post on Instagram
عمر شہزاد اور شانزے لودھی کا گزشتہ رات مہندی کا پروگرام تھا، شانزے مہندی کے لباس میں خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ عمر نے روایتی سبز لباس پہن رکھا تھا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ فروری 2025 کے اختتام پر اچانک عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے عمرے کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے ساتھ انکی اہلیہ بھی نظر آئیں جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح ہوجانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
View this post on Instagram
دونوں نے مدینے میں نکاح کیا جس کی ویڈیو انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، اس موقع پر شانزے لودھی نے ہلکا گلابی عبایا اور حجاب پہنا جبکہ عمر شہزاد سفید عربی سوٹ پہنے دکھے تھے۔