تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت اومیکرون وائرس کے نشانے پر!

دہلی: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی کورونا کی نئی قسم پھیلنے لگی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک ہی روز میں اومی کرون کے انیس کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد نئے ویرینٹ کیسز کی مجموعی تعداد اکیس ہوگئی۔

راجستھان کے شہر جے پور میں ایک ہی خاندان کے نو افراد اومیکرون کا شکار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ خاندان حال ہی میں جنوبی افریقہ سے آیا تھا۔ نئی دہلی میں تنزانیہ سے آنے والے شہری کا اومی کرون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

ریاست مہاراشڑا میں اومی کرون کے آٹھ اور گجرات میں بھی ایک شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بھارت میں اب کورونا وائرس کی اس نئی قسم سے متاثر ہونے والے بھارتیوں کی تعداد اکیس ہو گئی ہے، بھارت میں اومیکرون کا پہلا کیس گزشتہ ہفتے ریاست کرناٹکا میں رپورٹ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -