پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

بھارت میں سامنے آنے والے پہلا’ اومی کرون ‘مریض کی دبئی روانگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے یونین ہیلتھ منسٹر نے کرونا کی نئی قسم کے دو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی جبکہ مقامی حکومت نے  پازیٹیو آنے والے شخص کے دبئی جانے کا خوفناک انکشاف بھی کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لو اگروال نے جمعرات کے روز کرونا کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ افراد کی عمریں چوالیس اور 66 سال تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مریض غیرملکی تھا جس نے ریاست کرناٹک میں قیام کیا، اس کے علاوہ ایک مقامی شخص کو بھی کرونا کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی۔ مذکورہ افراد کے رابطے میں رہنے والوں کی نشاندہی کرلی جس کے بعد اُن کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: اومیکرون کیسے آیا؟ عالمی ادارہ صحت نے بڑی وجہ بتا دی

لو اگروال کا کہنا تھا کہ دونوں مسافروں سے رابطہ رکھنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ اُن کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب بنگلور کی بلدیاتی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ 66 سالہ شخص کی جنوبی افریقا سے آمد ہوئی تھی، جس کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹیو تھی مگر جب ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا تو اُسے کرونا کی تشخیص ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ افراد کو مذکورہ مسافر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں