جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اومیکرون : مصر کی ایئرلائن کا جنوبی افریقہ کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر کی ایجپٹ ائیرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے لیے معطل کی گئی پروازیں 16 دسمبر سے دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

عرب نیوز کے مطابق مصر کی ائیرلائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قاہرہ اور جوہانسبرگ کے درمیان ہر جمعرات کو ایک پرواز روانہ ہوگی۔

مصر کی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جنوبی افریقہ سے آنے والے تمام مسافروں پرحفاظتی اقدامات کا اطلاق کیا جائےگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مصر نے نئے کورونا وائرس اومیکرون کی مختلف قسم کے خدشات کے پیش نظر 26 نومبر کو جنوبی افریقہ کے لیے روانگی اور وہاں سے براہ راست پروازیں آنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

May be an image of text

وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ابھی تک مصر نہیں پہنچی اور اس وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دریں اثناء ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا بھرکے57 ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں