تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اومیکرون کا خوف، برطانوی وزیراعظم نے بوسٹر ڈوز لگوالی

لندن: اومیکرون ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بوسٹر ڈوز لگوالی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوالی، اس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

بورس جانسن نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بوسٹر ڈوز لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کیپشن میں لکھا کہ ’انہوں نے بوسٹر ڈوز لگوالی ہے، آپ لوگ جلد از جلد ویکسین کی خوراک کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ بوسٹر ڈوز کورونا سے بچائے رکھنے میں ہماری مدد کرے گی۔

بورس جانسن نے کہا کہ چاہے ہم نئے ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں لیکن کورونا کے بوسٹر ڈوز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے اس لئے عوام اس کو جلد از جلد لگوائے۔

نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے برطانیہ نے دس ممالک جن میں انگولا، موزمبیک، ملاوی، جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں ان کے ساتھ ہوائی سفر ہر پابندی عائد کر دی ہے۔

برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ لازمی قرار دی ہے۔

Comments

- Advertisement -